آغا سراج درانی و دیگرملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت

آغا سراج درانی و دیگرملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگرملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، سماعت میں فاضل جج جسٹس اقبال کلہوڑو نے قرار دیاکہ وارنٹ گرفتاری پرعملدرآمد ہوچکا،اب کیسے معطل کرسکتے ہیں

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا آغاسراج سمیت20 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائرکردیاہے، آغاسراج جیل میں ہیں اورفیملی ملک سےفرارہوچکی ہے،ا ن کی 35 گاڑیوں اورکروڑوں روپےجائیدادوں کاسراغ لگالیا ہے۔
آغاسراج درانی اوردیگرکےخلاف تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں، انھوں نے اختیارات کاناجائزاستعمال کیا،غیر قانونی بھرتیاں کیں، آغاسراج نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے، اہم شواہدحاصل کرلیے، جس پر عدالت نے کہا چاہتےہیں ایک ہی عدالت کیس کومکمل سنےاورفیصلہ کرے۔
وکیل صفائی نے درخواست ضمانت سننےکی درخواست بھی کی جس پرجسٹس اقبال بولے گرمیوں کی تعطیلات کی وجہ سے فوری سماعت ممکن نہیں، عدالت نےفریقین سےسات اگست کودلائل طلب کرلیے۔
نیب حکام نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کاریفرنس دائر کیا تھا ، دائر ریفرنس میں آغاسراج سمیت بیس ملزمان کونامزدکیاگیا، ملزمان پر ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پٹرول نایاب ہوگیا

قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پٹرول نایاب ہوگیا

کراچی: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے