امریکا میں مقرر ہونے والی سعودی عرب کی 11 ویں سفیر

امریکا میں مقرر ہونے والی سعودی عرب کی 11 ویں سفیر

واشنگٹن: امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے سفارتی اسناد تقرر وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کیں

شہزادی ریما نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ میں نے عزت مآب امریکی صدر کو واشنگٹن میں بطور سعودی سفیر اپنی سفارتی اسناد تقرر پیش کیں، اس موقع پر میں نے خادم الحرمین الشریفین اور مملکت کے ولی عہد کی جانب سے امریکی صدر اور عوام کو نیک تمناوں کا پیغام پہنچایا۔
شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان امریکا میں سعودی سفیر کے طور پر کام شروع کرنے کے لیے گذشتہ ہفتے واشنگٹن پہنچی تھیں۔
واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کے سرکاری ترجمان فہد ناظر نے جمعرات کے روز ایک بیان میں بتایا تھا کہ خاتون سفیر نے امریکی وزارت خارجہ کو اپنی سفارتی اسناد کی کاپی پیش کر دی ہے۔
اسی روز شہزادی ریما نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ میں نے آج سے امریکا میں مملکت کی سفیر کے طور پر کام شروع کر دیا ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ رب العزت مجھے اور میرے ساتھیوں کو اپنے پیارے وطن کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان 1945 کے بعد سے امریکا میں مقرر ہونے والی سعودی عرب کی 11 ویں سفیر ہیں،

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ میں پندرہ جون سے دکانیں کھل جائیں گی

لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا وزیراعظم بورس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے