وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران پاکستانی سفیر کے گھر قیام

وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران پاکستانی سفیر کے گھر قیام

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران پاکستانی سفیر کے گھر قیام کے فیصلے سے امریکی سیکیورٹی حکام میں تشویش پائی جارہی ہے

واشنگٹن کی شہری انتظامیہ اور سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے میسچوسیٹ ایوینیو پر پاکستانی سفیر کی رہائشگاہ کے اطراف رہائشی ایریا ہے، وزیراعظم عمران خان کی سفیر کے گھر سے آمد و رفت میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکی صدارتی مہمان خانے بلیئر ہائوس کی تزئین آرائش کی جارہی ہے جس کی وجہ سے امریکی حکام نے وزیراعظم عمران خان کو ہوٹل میں ٹھہرانے کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان 20 جولائی کو امریکا روانہ ہونگے اور 21 جولائی کو امریکا پہنچیں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ون آن ون ملاقات 22 جولائی کو ہوگی۔
وزیراعظم پاکستان اور امریکی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹرز اور کانگریس ارکان کی ملاقات اور امریکا میں قائم پاکستان کاکس کے ارکان کی ملاقاتیں بھی شیڈول کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم چھوٹے خصوصی جہاز (گلف اسٹریم) کے ذریعے امریکا جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

اسلام آباد: بین الصوبائی وزرائےتعلیم کااجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے