آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے چھ ارب ڈالر قرض پروگرام کی پہلی قسط آج جاری کی جائے گی

آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے چھ ارب ڈالر قرض پروگرام کی پہلی قسط آج جاری کی جائے گی

اسلام آباد: وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے لئے گئے چھ ارب ڈالرکے قرض پروگرام میں سے ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط آج جاری کی جائے گی۔ رقم کل تک اسٹیٹ بینک پاکستان کے اکاؤنٹ میں ریسیو ہوجائے گی

پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت سالانہ دو ارب ڈالر ملیں گے۔ رقم سے پاکستانی زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ میں کمی آئے گی۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے یہ قرضہ ایکسٹینڈیڈ فنڈ فیسیلیٹی کے تحت ملا ہے۔
قرض پروگرام انتالیس ماہ پر مشتمل ہوگا۔ آئی ایم ایف کاقرض پروگرام پاکستان میں معاشی اصلاحات اور ادائیگیوں کا توازن بہتر کرنے کیلئےمددگار ثابت ہوگا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعلان کیا ہے کہ پانچ سال کے دوران پاکستان کو دس ارب ڈالر قرضہ فراہم کیا جائے گا اور یہ رقم پاکستان کے لیے رعایتی قرضہ ہوگی۔
عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدےکے بعد پاکستان پردیگر مالیاتی اداروں سے قرض کے حصول کی راہ ہموارہوگئی ہے۔ پہلےبھی پاکستان نے دوست ممالک سے ساڑھے سات ارب ڈالرحاصل کئے ہیں,مؤخرادائیگیوں پر سعودی عرب اور آئی ڈی بی کی سہولت اس کے علاوہ ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق قرضے کی مد میں رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے دی جائے گی، ان منصوبوں میں زراعت، ٹرانسپورٹ، تعلیم و تجارت، توانائی سیکیورٹی، سیاحت، آبی وسائل اور سڑک کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں سے روابط بہتر بنانا شامل

یہ بھی پڑھیں

رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عید منائیں گے

رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عید منائیں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے