ایران کے خلاف امریکی دباؤ پر چین کا ردعمل

ایران کے خلاف امریکی دباؤ پر چین کا ردعمل

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ جوہری مسئلے کی بنا پر ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے اور اسی بنا پر واشنگٹن نے یکطرفہ فیصلے بھی کئے ہیں۔

فرانس پریس کے مطابق چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے بیجنگ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے نہ صرف یہ کہ ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر باہر نکلنے کا فیصلہ کیا بلکہ وہ یکطرفہ پابندیاں بھی لگا رہے ہیں تاکہ ایران اور دیگر فریق ملکوں کو ایٹمی معاہدے پر عمل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
اس ترجمان نے کہا کہ حقائق گواہ ہیں کہ خودپسندی عالمی سطح پر ایک ناسور بن چکی ہے جس کے نتیجے میں بہت سے مسائل  اور بڑے بڑے بحران پیدا ہو رہے ہیں۔
گنگ شوانگ نے کہا کہ امریکہ کو بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنا چاہئے اور کسی بھی طرح کے مسائل و مشکلات کے  حل کے لیے  سیاسی و سفارتی طریقے پر کوششیں کرنا چاہیں۔

فلسطین کا ہر بچہ ہر فرد ڈونالڈ ٹرمپ کو دس ارب ڈالر دینے کو تیار

یہ بھی پڑھیں

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

واشنگٹن: ٹرمپ نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سیاہ فاموں کی جانب سے احتجاج اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے