شرجیل میمن سے آمدن سے زائد اثاثوں پرتفتیش کی جائے گی

کراچی: چیئرمین نیب نے شرجیل میمن کے خلاف تفتیش کی منظوری دے دی

شرجیل میمن کی مشکلات میں اضافہ، سابق صوبائی وزیر ایک بار پھر تفتیش کی زد پر

ترجمان نیب کے مطابق شرجیل میمن سے آمدن سے زائد اثاثوں منی لانڈرنگ پرتفتیش کی جائے گی۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی اجازت کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغازکر دیا ہے، شرجیل میمن نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر اربوں کی کرپشن کی اور دوران تعیناتی عہدے کاغلط استعمال کیا، کرپشن کے مرتکب ہوئے۔

سابق وزیر نے بدعنوانی کے ذریعے کئی بے نامی جائیدادیں بنائیں، شرجیل میمن نے بے نامی جائیدادیں خاندان، ملازمین کے نام پربنائیں

نیب نے تمام جائیدادوں کی تفصیل جاری کردی، ان کی والدہ کے نام پر270 ایکڑ کی زرعی زمین ہے، شرجیل میمن نے والدہ کےنام 21 کروڑمالیت کے 3 پلاٹس خریدے، حیدرآباد میں 10کروڑ سے زائد مالیت کی کاٹن فیکٹری بنائی گئی۔

شرجیل میمن اوران کی اہلیہ کےنام پرکئی فلیٹس اور ولازہیں، انھوں نے سائٹ ایریا میں ملازمین کےنام پر6 پلاٹ خریدے، پلاٹ پرسنل سیکریٹری اظہارحسین ڈرائیور سبحان کے نام خریدے گئے۔

منی لانڈرنگ سے بیرون ملک 1 ارب 8 کروڑ سے زائد رقم بھیجی، حیدرآباد راول فارم ہاؤس کی مالیت1 ارب روپے ہے

 

 

یہ بھی پڑھیں

قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پٹرول نایاب ہوگیا

قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پٹرول نایاب ہوگیا

کراچی: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے