امریکی گلوکارہ 18 جولائی کوجدہ میں پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی

جدہ : فحش پرفارمنس کی ملکہ امریکی گلوکارہ نکی مناج رواں ماہ جدہ میں پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی۔

سعودی عرب میں گزشتہ چند سال سے کافی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں اور وہاں گزشتہ برس سینماؤں پر عائد پابندی کو ہٹاتے ہوئے فلموں کی نمائش کی اجازت دی گئی تھی۔

خواتین نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور پہلی بار وہاں خواتین کے فیشن ویک کا بھی اہتمام ہوا۔ اب سعودی عرب میں خواتین بھی عام جگہوں پر کام کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

رواں برس سعودی عرب میں تاریخی مقام پر میوزیکل فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا تھا گزشتہ ماہ ہی جدہ میں نائٹ کلب کھولے جانے کی باتیں سامنے آئی۔

اے ایف پی کے مطابق امریکی گلوکارہ رواں ماہ 18 جولائی کو شروع ہونے والے جدہ فیسٹیول میں پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی۔
نکی مناج فحش پرفارمنس، جنسیت کی جانب راغب کرنے والی شاعری، بھڑکیلے اور انتہائی نامناسب لباس پہن کر پرفارمنس کرنے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔

نکی مناج آغاز میں ہی نیم عریاں اور فحش پرفارمنس کی وجہ سے وہ دنیا بھر کے نوجوانوں میں مقبول ہوگئیں

نکی مناج کی پرفارمنس کا سن کر جہاں سعودی عرب کی نوجوان نسل اور خصوصی طور پر مرد حضرات نے خوشی کا اظہار کیا تو وہیں خواتین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے فیسٹیول منعقد کرنے والے عہدیداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق 2012 میں معروف گریمی ایوارڈ کی تقریب میں نامناسب لباس پہن کر مرد رضاکاروں کے ساتھ رقص کرنے پر نکی مناج کو مسیحی برادری نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔نکی مناج کو یورپ و امریکا میں بھی انتہائی نامناسب لباس پہن کر براہ راست پرفارمنس کے دوران عریانیت پھیلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

فیسٹیول میں 16 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد و خواتین کو آنے کی اجازت ہوگی اور فیسٹیول میں شراب سمیت ہر قسم کا نشہ لانے پر پابندی ہوگی۔

ساتھ ہی فیسٹیول میں شرکت کرنے والی خواتین کو سعودی عرب کی روایات کے مطابق پردہ کرنا ہوگا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ فیسٹیول میں خواتین کے لیے الگ جگہ مختص کی جائے گی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ فیسٹیول انتظامیہ کی جانب سے خواتین کو نکی مناج کی پرفارمنس کے دوران عبایہ پہننے سمیت سخت پردے کے ساتھ فیسٹیول میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔خاتون کا کہنا تھا کہ جس فیسٹیول میں ایک خاتون گلوکارہ عریانیت پھیلائے اور وہ فحش پرفارمنس کرے اس فیسٹیول میں شرکت کرنے والی خواتین کو پردہ کرنے کی ہدایت سے سعودی عرب کی حکومت کا دُہرا معیار عیاں ہوتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن مرحوم کی 92ویں سالگرہ آج 18جولائی کو منائی جا رہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے