غیر ملکی طالب علموں میں سے 286 ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود مدرسوں میں قیام پذیر

غیر ملکی طالب علموں میں سے 286 ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود مدرسوں میں قیام پذیر

پنجاب: فیلڈ اسٹاف کو معلوم ہوا کہ 286 طالب علموں کے ویزا کی مدت پوری ہوچکی ہے اور وہ اب بھی ملک میں بغیر قانونی دستاویزات کے قیام پذیر ہیں

بھارت، چین، چاڈ، سری لنکا، ایتھوپیا، الجزائر، یوگانڈا، کوموروس، اردن، سینیگال، لیبیریا اور میانمار سمیت 26 ممالک سے 302 طالب علم پنجاب میں موجود ہیں جن کے ویزا کے حوالے سے معلومات اسپیشل برانچ کے فیلڈ اسٹاف کی غیر ملکی طالب علموں پر معمول کی چیکنگ کے دوران انکشاف ہوا۔
ان تمام غیر ملکی طالب علموں میں سے 20 صرف راولپنڈی میں قیام پذیر ہیں جن میں 12 تھائی لینڈ، 2 ملائیشیا، 2 چین، ایک قازقستان اور ایک فلپائن کا رہائشی ہے۔
9غیر ملکی طالب علم ضلع گجرانوالہ میں موجود ہیں جن میں سے 4 کے پاس ویزا ہے جبکہ اٹک میں 5 مدرسوں میں تمام غیر ملکی طالب علموں کے پاس ویزا نہیں۔
غیر ملکی طالب علموں کے ویزے کی مدت زیادہ سے زیادہ 2023 تک ہے۔
زائد المیعاد ویزا والے طالب علموں میں سے 70 تھائی لینڈ، 55 فلپائن، 31 انڈونیشیا، 20 مالئیشیا، 20 سوڈان، 20 چین، 14 قازقستان، 14 چاڈ اور 11 الجزائر کے رہائشی شامل ہیں جبکہ 3 بھارتی شہری بھی زائدالمیعاد ویزا کے ساتھ لاہور میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
اسپیشل برانچ نے تمام مدرسوں سے غیر ملکی طالب علموں کے دستاویزات وزارت داخلہ بھیجنے کی ہدایت کی تاکہ ان کے ویزا میں توسیع دی جاسکے۔
ضلعی پولیس نے مدرسوں کے انتظامیہ سے غیر ملکی طالب ولموں کی سیکیورٹی اور ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے تعاون کی ہدایت کی۔
سینیئر سیکیورٹی حکام کے مطابق اسٹوڈنٹ ویزا وزارت داخلہ اور وزارت تعلیم کو موصول ہونے والے درخواستوں کے بعد جاری کیے جاتے ہیں، اس طرح کے ویزے متعلقہ وزارتوں کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد جاری کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماڈل عظمیٰ خان پر تشدد کا مقدمہ درج

لاہور : اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کو تشدد کا نشانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے