ٹائیگر ہی وہ واحد اداکار ہے جو میرے مدمقابل کھڑا ہوسکتا ہے، ہریتھک روشن

ٹائیگر ہی وہ واحد اداکار ہے جو میرے مدمقابل کھڑا ہوسکتا ہے، ہریتھک روشن

ممبئی:

بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے  کہا ہے کہ ٹائیگر شروف ہی وہ واحد اداکار ہے جو میرے مدمقابل کھڑا ہوسکتا ہے۔

ہریتھک روشن نے  ایک میگزین کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ  فلموں میں زیادہ تر ہیرو کے کردار کے بعد میں اب کچھ مختلف کام کرکے لطف اندوز ہونا چاہتا تھا اور یہی وجہ ہے کہ میں نے یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم کا انتخاب کیا جس میں میرے ساتھ  ٹائیگر شروف بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ہریتھک نے  کہا کہ ’قابل‘ اور ’سپر 30‘ جیسی فلموں کے بعد میں کسی ایسے اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا جس کی اداکاری اورایکشن لاجواب ہوں اوریہ چیز میں نے ٹائیگرشروف میں دیکھی اورایسا لگا کہ ٹائیگر ہی وہ  اداکار ہے جو میرے مدمقابل کھڑا ہوسکتا ہے۔ ہریتھک نے کہا کہ ٹائیگر کے ایکشن اوراداکاری نے میرے اندر کے اداکار کو مزید جگایا۔

واضح رہے کہ ہریتھک روشن اور ٹائیگر شروف ان دنوں یش راج کی پروڈکش میں بننے والی ایکشن سے بھرپور فلم میں کام کر رہے ہیں جوکہ اگلے سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم 83: رنویر سنگھ میں سابق بھارتی کپتان کپل دیو کی جھلک

یہ بھی پڑھیں

براڈ پٹ سے ہوئے بریک اپ نے ان کی شخصیت کو بالکل تبدیل کردیا

براڈ پٹ سے ہوئے بریک اپ نے ان کی شخصیت کو بالکل تبدیل کردیا

ہولی وڈ: اینجلینا جولی پر اس سال یہ الزام بھی لگایا گیا تھا کہ ان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے