حامد خان کا پرویز خٹک پر کرپشن کا الزام،وزیراعلیٰ نے تردید کرد ی اور مناظرے کا چیلنج دیدیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سربراہ احتساب کمیشن حامد خان نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر سنگین ترین الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ پرویز خٹک اربوں روپوں کی کرپشن میں ملوث ہیں تاہم وزیراعلیٰ نے ان الزامات کی تردید کر دی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق حامد خان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دو وزرا ءاور کئی ارکان اسمبلی کیخلاف بھی تحقیقات ہو رہی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اربوں روپوں کی کرپشن میں ملوث ہیں اور ان کیخلاف ریفرنس بھی تیار ہے ۔جس پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ احتساب کمیشن کے سابق ڈی جی کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ،ان کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہو رہی ہے اور نہ ہی کوئی ریفرنس ہے کیونکہ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیاہے۔
وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ صوبائی احتساب کمیشن کے سربراہ نے استعفیٰ دینے کے بعد الزامات کا سلسلہ شروع کر دیاہے ،وہ حامد خان کے ساتھ کسی بھی فورم پر مناظرے کیلئے تیار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے سیکورٹی پلان مرتب

صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے سیکورٹی پلان مرتب

پشاور: پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 20 جولائی کو ضلع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے