نصیب میں ہوا تو کو ئی معجزہ ہو جائے گا

لندن: بنگلا دیش کے خلاف میچ میں 500 رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

ہم پوری کوشش کریں گے بنگلا دیش کے خلاف میچ جیتیں، اگر نصیب میں ہوا تو کو ئی معجزہ ہو جائے گا۔

ہم چار میچز ضرور ہارے ہیں لیکن ہم نے جس انداز میں کم بیک کیا اس کے بعد  اگر ہم اگلے مرحلے میں نہیں گئے تو مایوسی ہو گی۔

سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے شروع میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن بعد میں ہم نے بہت اچھا کم بیک کیا

آسٹریلیا والا میچ  ایسا تھا جس میں ہماری پوزیشن کافی اچھی تھی، وہ میچ ہم جیت سکتے تھے۔ اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز والا میچ بھی ہمیں بھاری پڑ گیا جب کہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچز پر وکٹ اتنا آسان نہیں تھا۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم حتمی ٹیم کا اعلان پچ کی صورت حال دیکھ کر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے، ایک انچ بھی نہ ہلا سکے

نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے، ایک انچ بھی نہ ہلا سکے

ٹوکیو:   ٹینس اسٹار نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے تاہم انھیں ایک انچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے