امریکی

شمالی کوریا نے امریکی دباؤ کو مسترد کردیا

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ امریکی دھونس اور دھمکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں امریکی پابندیوں کو مخاصمانہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا امریکی دباؤ اور پابندیوں کے سامنے جھکنے والا نہیں۔
بیان میں ایک بار پھر کہا گیا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا پر حملے کی جرات نہیں کرسکتا اور اگر اس نے  شمالی کوریا کے اقتدار اعلی پر حملے کی کوشش کی تو پیانگ یانگ پوری قوت کے ساتھ اپنا دفاع کرے گا۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے بیان واضح کیا گیا ہے کہ کم جونگ ان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ہونے والی گفتگو کا بھی تاحال کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں کوریاؤں کی سرحد پر واقع غیر فوجی علاقے میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان  سے حالیہ  ملاقات کے ایک روز بعد کہا تھا کہ پیانگ یانگ کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

وزیراعظم نے نئے کرکٹ نظام کی منظوری دی

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی

نئی دہلی: بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے