ملکا شراوت کا ایک اور انکشاف

بولی وڈ : اداکارہ ملکا شراوت کے بولی وڈ انڈسٹری سے متعلق حیران کن بیان نے سب کو حیران کردیا

گزشتہ ہفتے ملکا شراوت نے انکشاف کیا تھا کہ بولی وڈ کے متعدد اداکار فلموں میں انہیں کاسٹ کرنے کے بجائے اپنی گرل فرینڈز کو کاسٹ کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکاروں کی جانب سے اپنی گرل فرینڈز کو کاسٹ کیے جانے کی وجہ سے انہیں 20 سے 30 فلموں میں کاسٹ نہیں کیا گیا۔ اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں خواتین کے مسئلے پر بات کرنے کی وجہ سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

ملکا شراوت نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں پروڈیوسر نے شائقین کا دل لبھانے کے لیے ایک انتہائی نامناسب سین شوٹ کرنے کو کہا۔ ماضی میں انہیں ایک پروڈیوسر نے کوریوگرافر کے ذریعے کہا کہ وہ ان کی کمر پر انڈے کو فرائی کرنے کا سین شوٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ملکا شراوت نے بتایا کہ پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ ان کی کمر میں انڈے کو فرائی کرنے کا سین دیکھ کر مداح بے خوش ہوں گے اور اداکارہ کو انتہائی پرکشش اور خوبرو سمجھا جانے لگے گا۔

ملکا شراوت ماضی میں بھی یہ انکشاف کر چکی ہیں کہ انہیں آف اسکرین رومانس کرنے کی پیش کش کی گئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ماضی میں کہا گیا کہ جس طرح وہ اسکرین پر ہیروز سے رومانس کرتی ہیں، اسی طرح آف اسکرین بھی رومانس کریں۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ آف اسکرین رومانس سے انکار پر انہیں فلموں میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی مختصر فلم ریلیز

کراچی : طیارہ حادثے کا شکار ماڈل زارا عابد کی زندگی کی پہلی اور آخری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے