وزیراعظم نے نئے کرکٹ نظام کی منظوری دی

اسلام آباد : وزیراعظم نے نئے کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دیدی ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نظر ثانی شدہ سسٹم وزیراعظم نے منظور کر لیاہے ، عمران خان نے بطور پیٹرن پی سی بی نئے نظام کی منظوری دی ہے ۔

نئے نظام کے تحت ملک کی 15 ریجنل کرکٹ ایوسی ایشینز کو 6 میں تبدیل کر دیا گیاہے ، نئے سیٹ اپ میں پنجاب سینٹرل،پنجاب سدرن،سندھ،خیبرپختونخوا ، بلوچستان اورناردرن کے ریجنزبھی نئے سیٹ اپ میں شامل کیے گئے ہیں ۔ عمران خان کی منظوری کے بعد نئے نظام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جبکہ وزیراعظم نے تمام محکموں کو نئے نظام کیلئے تعاون کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے ۔

وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے 11 اداروں کو ہدایت نامہ بھجوا دیا گیاہے جن میں واپڈا،ایس این جی پی ایل،اسٹیٹ بینک،نیشنل بینک،کے آرایل ، پی ٹی وی،زیڈٹی بی ایل،پی آئی اے،ریلوے اورسول ایوی ایشن شامل ہیں ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ کرکٹ ٹیمیں رکھنے والے محکمے پی سی بی سے ہرممکن تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بسمہ معروف ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار

بسمہ معروف ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے