مجھے سپریم کورٹ نے صرف وزارت سے روکا ہے

مجھے سپریم کورٹ نے صرف وزارت سے روکا ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور صوبائی وزیرخوراک و زراعت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ نے صرف وزارت سے روکا ہے

میرے پاس کوئی عہدہ نہیں، مجھے مشورے کے لیے بلایا جاتا ہے، ملک کی خدمت کررہا ہوں۔
وفاقی حکومت صوبوں میں زرعی پروگرام کا آغاز کر رہی ہے جس کے تحت گندم، چاول، گنا اور آئل سیڈ کی فی ایکڑ پیداوار بڑھائیں گے، یہ پروگرام چھوٹے کاشتکاروں کے لیے ہے تاکہ وہ اپنی پیداوار بڑھا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ادائیگیوں کو یقینی بنانا ہے، اگر کپاس کے کاشتکاروں کو پورا پیسہ نہ ملا تو درآمد پر پابندی لگا دیں گے جب کہ ان پروگرامز سے بلوچستان میں زرعی انقلاب آئے گا۔
جہانگیر ترین نے وفاقی حکومت کے زرعی پروگرام میں حصہ نہ بننے پر سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سیاسی وجوہات پر پروگرام کا حصہ نہیں بن رہی ہے جب کہ سندھ حکومت کے لیے 15 سے 18 ارب روپے رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

اسلام آباد: چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے