مون سون کی طوفانی بارشوں کا سلسلہ پانچ روز سےجاری

مون سون کی طوفانی بارشوں کا سلسلہ پانچ روز سےجاری

ممبئی: شدید بارشوں کی وجہ سے آج سرکاری تعطیل کا اعلان بھی کیا گیاہے جس کے باعث تمام سرکاری دفاتر، اسکول اور کالج بند رہیں گے

محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔
بارش کے باعث شہر میں ٹرانسپورٹ اور ریل کانظام بری طرح سے متاثر ہوا اور سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کررہی ہیں ۔
اس کے علاوہ خراب موسمی صورتحال اور شدید بارشوں کے پیش نظر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے جس کے باعث 52 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ 54 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا ہے۔
پانی میں گھرے افراد کی مدد کے لیے بھارتی بحریہ نے ریسکیو آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔
مہاراشٹرا میں مون سون کی بارشوں کی مزید پیشگوئی کی گئی ہے۔
مون سون کے موسم میں ہر سال جون سے لے کر اکتوبر تک ممبئی کو سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ میں پندرہ جون سے دکانیں کھل جائیں گی

لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا وزیراعظم بورس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے