آخری موقع دے رہا ہوں وزارت قانون عدالت کو مطمئن کرے

آخری موقع دے رہا ہوں وزارت قانون عدالت کو مطمئن کرے

اسلام آباد: موجودہ صدر کو خواب آیا ہے کہ پچھلے صدر نے غلط کام کیا، اگر عدالت کا فیصلہ آگیا تو دو قوتوں کے درمیان اختیارات کی جنگ شروع ہو جائے گی

عدالت نے دلائل سننے کے بعد مشتاق سکھیرا کی بحالی کے حکم امتناع میں 8 اگست تک توسیع کردی۔
عدالت نے مشتاق سکھیرا کی برطرفی کی دلیل میں وزارت قانون کے جواب پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے مشتاق سکھیرا کی تعیناتی غیر قانونی ہونے کے حوالے سے وزارت قانون کی سمری طلب کرلی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آخری موقع دے رہا ہوں وزارت قانون عدالت کو مطمئن کرے، وزارت قانون و انصاف کا جواب انتہائی خطرناک ہے، حکومت 58 ٹو بی کا دروازہ کھول رہی ہے
وفاقی ٹیکس محتسب کو سپریم جوڈیشل کونسل کے ذریعے ہی ہٹایا جاسکتا ہے،
وزارت قانون نے ایسی سمری پیش نہیں کی جس سے پتہ چلے کہ یہ تعیناتی غیرقانونی تھی۔ عدالت نے مشتاق سکھیرا کی تعیناتی کی سمری طلب کرتے ہوئےکیس کی مزید سماعت 8 اگست تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

اسلام آباد: جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محسن ظفر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے