اسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے

اسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے

لاہور: زاہد اختر زمان نے جنرل اسپتال فیصل آباد کے علاوہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز سمن آباد، جڑانوالہ، دیہی صحت مراکز لانڈیانوالا کا بھی دورہ کیا

صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر زاہد اختر زمان نے جنرل اسپتال فیصل آباد اور ضلع کے مختلف تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور دیہی صحت مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
جنرل اسپتال فیصل آباد اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز کے مختلف وارڈز میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ زاہد اختر زمان نے ایم ایس جڑانوالہ کو ناقص کارکردگی پرمعطل کر دیا۔
سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر زاہد اختر زمان نے اس موقع پر ہدایت کی کہ سرکاری اسپتالوں میں صفائی ستھرائی اور ادویات کی فراہمی کا خاص خیال رکھا جائے۔
زاہد اخترزمان نے کہا کہ اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز سمیت تمام عملے کی حاضری کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چین کی جانب سے میڈیکل آلات، فیس ماسک اور حفاظتی کٹس آج لاہور پہنچیں گی

چین کی جانب سے میڈیکل آلات، فیس ماسک اور حفاظتی کٹس آج لاہور پہنچیں گی

لاہور: کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں چین کی جانب سے امدادی سامان آنے کا سلسلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے