آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس کل ہوگا

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: حکومت کو ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سےپروگرام کی منظوری کی قوی امید ہے ، پاکستان نے اسٹاف لیول مذاکرات میں طے پیشگی شرائط پوری کردی، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی آئی ایم ایف کی شرط بھی پوری کردی گئی ہے

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس کل واشنگٹن میں ہوگا، جس میں پاکستان کو3سالہ قرضہ پروگرام سےمتعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
اخراجات میں کمی اور آمدنی بڑھانے پراقدامات کی طرف بھی پاکستان نے پیش رفت کی، ٹیکس رعایتیں ختم کرنے ٹیکس اصلاحات کےلیےاہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سےقبل اثاثہ ظاہر کرنے والی اسکیم کی مدت بھی ختم ہو جائے۔
منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر کا قرضہ ملنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کا بورڈ پاکستان کو ایکسینڈیڈ فنڈ فیسیلیٹی کے تحت قرضہ فراہم کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں

رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عید منائیں گے

رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عید منائیں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے