مسلم لیگ (ن) نے ’ڈسپلنری‘ کمیٹی تشکیل دے دی

مسلم لیگ (ن) نے ’ڈسپلنری‘ کمیٹی تشکیل دے دی

لاہور: مذکورہ ڈسپلنری کمیٹی ناراض اراکین اسمبلی سے ملاقات کرے گی جنہوں نے قیادت کو اعتماد میں لے بغیر ہی وزیراعظم عمران سے ملاقات کی اور ساتھ ہی ڈسپلنری کمیٹی لیگی اراکین اسمبلی سے ملے گی جنہیں اپنے حلقے میں’مسائل‘ درپیش ہیں

وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے 15 لیگی ایم پی ایز میں میاں جلیل احمد شرقپوری نے بتایا کہ جب وہ بنی گالا پہنچے تو پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک ایم پی اے سمیت ان کی پارٹی کے 9 رہنما بھی موجود تھے۔
صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ بیشتر ایم پی ایز کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے تاہم جلیل احمد شرقپوری نے پیپلز پارٹی کے رہنما کا نام ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔
جلیل احمد شرقپوری، عطاالرحمٰن، رانا محمود الحق، قاسم ہنجرا، شعیب اویسی، فیصل نیازی، چوہدری اشد، نشاط، اشرف انصاری، مولانا غوث الدین، غضنفر لانگا اور اظہر ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی تاہم میاں شرقپوری، مالانا غوث الدین اور نشاط نے اپنی قیادت کو عمران خان سے ملاقات سے قبل اعتماد میں لیا تھا۔
زیراعظم کے خصوصی معاون نعیم الحق نے رات گئے ٹوئٹ میں تصدیق کی تھی کہ وزیراعظم سے مسلم لیگی رہنماؤں کی ملاقات سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی کی امیدیں اپنی پارٹی سے منشتر ہورہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے 15 اراکین قومی اسمبلی نے بنی گالامیں ڈیڑھ گھنٹہ گزارا۔

یہ بھی پڑھیں

ماڈل عظمیٰ خان پر تشدد کا مقدمہ درج

لاہور : اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کو تشدد کا نشانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے