آصف زرداری کی دوسرے کیس میں بھی گرفتاری ظاہر

آصف زرداری کی دوسرے کیس میں بھی گرفتاری ظاہر

اسلام آباد: نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیر حراست سابق صدر آصف زرداری کی دوسرے کیس میں بھی گرفتاری ظاہر کردی۔ آصف زرداری احتساب عدالت میں پیش ہوں گے تو نیب کی جانب سے پارک لین کیس میں بھی ان کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا جائے گا

گزشتہ ہفتے پارک لین اور بلٹ پروف گاڑیوں کے کیسز میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ضمانت کی درخواستیں واپس لے لی تھیں۔
آصف زرداری اور ان کے بیٹے بلاول پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی کمپنی پارک لین اسٹیٹس پرائیوٹ لمیٹڈ کے ذریعے 1994ء سے 2009ء کے دوران اسلام آباد کی بیش قیمت 2460 کنال زمین صرف 6 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدی تھی جبکہ اس کی قیمت دو ارب روپے سے بھی زیادہ تھی۔
یہ سودا پاکستانی نژاد امریکی شہری محمد ناصر خان کے ذریعے کیا گیا جسے آصف زرداری کا فرنٹ مین قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

اسلام آباد: چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے