پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا

پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا

کراچی: ریلوے کے مطابق اکانومی کلاس کے کرایوں میں 100 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اسپیشل ٹرینوں کے کرائے قراقرم ایکسپریس کے برابر رکھے گئے ہیں، سیلون کے کرائے میں بھی 8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے

ہزارہ اورفرید ایکسپریس کے کرائے 14اور 21 اگست سے تیزگام کے برابر ہوں گے۔ کرایوں میں اضافے کا اطلاق ٹرین کی تمام کلاسوں پر ہوگا۔
22 جون کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یکم جولائی سے اکانومی کلاس کرائے میں 100 روپے کا اضافہ ہوگا، کرایوں میں 6 سے 7 فی صد اضافہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پٹرول نایاب ہوگیا

قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پٹرول نایاب ہوگیا

کراچی: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے