کل منگل کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

کل منگل کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل کے صدر امان اللہ کنرانی نے تمام بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز کے نمائندگان سے کہا ہے کہ جب 5رکنی بینچ ریفرنسز کی سماعت کے لیے بیٹھے تو یوم سیاہ منایا جائے

سماعت کے دوران وکلا بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور سیاہ جھنڈے تھامیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان بار کونسل سپریم جوڈیشل کونسل کے حتمی فیصلے کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ طے کرے گی۔
انہوں نے کہا کونسل نے سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ، بلوچستان ہائی کورٹ میں چھٹیوں کے پیش نظر عدالتوں کی بندش کی کوئی کال نہیں دی۔
امان اللہ کنرانی نے وکلا پر زور دیا کہ وہ متحد رہیں اور اپنی صفوں میں کسی کو انتشار پھیلانے نہ دیں، ساتھ ہی کونسل نے کچھ وکلا اور مختلف محکموں کے سربراہان کی طرف سے فائدے مند نشستیں حاصل کرنے کی خبروں پر تحفظات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

اسلام آباد: چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے