اوپیوآیڈ کے متاثرین کی تعداد 3 کروڑ 53 لاکھ کے لگ بھگ پہنچ چکی

اوپیوآیڈ کے متاثرین کی تعداد 3 کروڑ 53 لاکھ کے لگ بھگ پہنچ چکی

عالمی ادارے کی جانب سے ورلڈ ڈرگ ڈے کے موقعے پر شائع رپورٹ کے مطابق سال 2017 میں تقریباً 5 کروڑ 34 لاکھ افراد نے اوپیوآئڈ استعمال کیں جوکہ سال 2016 کے مقابلے میں تقریباً 56 فیصد زائد ہے

انکشاف کیا گیا کہ تقریباً 2 کروڑ 92 لاکھ افراد نے اوپیوآئڈ کو بطور افیون اور کوکین استعمال کیا جبکہ سال 2016 میں ایسے افراد کی تعداد ایک کروڑ 94 لاکھ تھی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی مغربی حصوں میں مجموعی عوام کے 1.6 فیصد حصے میں اوپیوآئڈ کا استعمال عام ہے۔
عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’دنیا بھر میں 3 کروڑ 50 لاکھ افراد اوپیوآیڈ استعمال کرنے والوں میں سے نصف آبادی جنوبی ایشیا میں آباد ہے‘۔
تازہ ترین معلومات کی رو سے بھارت اور نائیجریا میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد یعنی اوپیوآیڈ کے متاثرین کی تعداد 3 کروڑ 53 لاکھ کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے۔
رپورٹ میں اوپیوآیڈ استعمال کرنے والوں کی عمر سے متعلق بتایا گیا کہ سال 2017 میں 27 کروڑ 10 لاکھ افراد کی عمریں 15 سے 64 سال ہے۔ .
سال 2017 میں ایک ہزار 976 ٹن کوکین تیار کی گئی جو سال 2016 کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔
سال 2017 میں سیکیورٹی اداروں نے تقریباً ایک ہزار 275 ٹن کوکین اپنے قبضے میں لی جو اب تک قبضے میں لی جانے والی کوکین کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دوا کینسر کا سبب بن سکتی ہے جس کے بعد ڈریپ نے احکامات جاری

دوا کینسر کا سبب بن سکتی ہے جس کے بعد ڈریپ نے احکامات جاری

اسلام آباد: موجود ڈریپ کے دستاویزات میں کہا گیا کہ رینیٹیڈائن سے بننے والی دواؤں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے