پاکستان کو جیت کیلئے 238 رنز کا ہدف ملا

برمنگھم: نیوزی لینڈ نے اسکور بورڈ پر کا 237 مجموعہ سجادیا۔

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔

میچ کے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر مارٹن گپٹل محمد عامر کا شکار بن گئے، وہ صرف 5 رنز بناسکے۔

نیوزی لینڈ کا مجموعی اسکور 24 تک پہنچا تو کولن منرو بھی 12 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سلپ پر کھڑے حارث سہیل کو کیچ دے بیٹھے۔

شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور مزید دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، روس ٹیلر 3 اور ٹام لیتھم ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ایک موقع پر نیوزی لینڈ کی آدھی ٹیم صرف 83 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ چھٹی وکٹ پر 132 رنز کی شراکت داری نیوزی لینڈ کو میچ میں واپس لے آئی

یہ بھی پڑھیں

اعظم خان کی نصف سنچری نے گلیڈی ایٹرز کو فتح دلادی

اعظم خان کی نصف سنچری نے گلیڈی ایٹرز کو فتح دلادی

کراچی: پی ایس ایل فائیو کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے