پیپلز پارٹی نے بھی حکومت کے خلاف کمر کس لی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءمولا نخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میاں صاحب اپنااقتداربچانے کے لیے وفاق کو داؤ پر لگا رہے ہیں،حکومت طاقت کے نشے میں مست ہاتھی بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کے نورتن انہیں اندھی کھائی میں دھکیل چکے ہیں،وزیراعلیٰ کے پی کے پرتشددوفاق کوکمزور کردے گا۔ملک کوصرف ایک بڑے صوبے کی مخصوص ٹولی کی ملکیت بنایاجارہاہے،چاروں صوبوں کی کڑیوں کوتوڑاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کے وزیر اعلی ٰکو اسلام آباد جانے سے تشددکے ذریعے روک کرکیاپیغام دیاجارہاہے،ضیاءالحق کی باقیات ایک مرتبہ پھروفاق کونقصان پہنچارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

30 ستمبر کو سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے عہدے کی مدت پوری ہو رہی ہے

30 ستمبر کو سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے عہدے کی مدت پوری ہو رہی ہے

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے