موجودہ حکومت عوامی نمائندگی نہیں کر رہی

موجودہ حکومت عوامی نمائندگی نہیں کر رہی

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی گئی کُل جماعتی کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے ملکر جدوجہد کرنی چاہیے
حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کی تجویز کی شہباز شریف نے حمایت کردی، شہباز شریف نے کہا کہ حکومت چوری کے ووٹوں سے بنی، حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہر حربہ اختیارکرنا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ دھاندلی زدہ حکومت ہے، عوامی مشکلات اور حکومت کے خاتمے کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انھوں نے پچیس جولائی کو یوم سیاہ منانے کی تجویز بھی پیش کردی۔
مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر جاری اے پی سی میں شہباز شریف، یوسف رضا گیلانی، اسفند یار ولی، پشونخوا ملی عوامی پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملکی معیشت اس وقت مستحکم ہے

ملکی معیشت اس وقت مستحکم ہے

اسلام آباد: مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے