امریکہ نے عرب اتحادیوں سے باج دینے کا مطالبہ کر دیا

امریکہ نے عرب اتحادیوں سے باج دینے کا مطالبہ کر دیا

امریکہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے خلیج فارس میں تعینات امریکی فوجیوں کے اخراجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانس پریس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے سعودی حکمرانوں کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ واشنگٹن، خلیج فارس کی سیکورٹی پر آنے والے اخراجات تنہا برداشت نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں کو بھی اس میں اپنے حصے کی رقم ادا کرنا ہوگی۔
ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خلیج فارس میں امریکہ کی پھیلائی ہوئی کشیدگی میں چین اور جاپان کو گھسیٹنے کی کوشش کر تے ہوئے کہا ہے کہ چین اور جاپان کو آبنائے ہرمز کی حفاظت کرنا چاہیے۔
اپنے ایک ٹوئیٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم مفت میں اس خطے کی شپنگ لائن کی حفاظت کر رہے ہیں حالانکہ چین کا اکیانوے فیصد اور جاپان کا باسٹھ فی صد تیل اس علاقے سے گزرتا ہے۔

امریکی صدر نے جو اس سے پہلے سعودی عرب کو دودھ دینے والی گائے قرار دے چکے ہیں، اپنی ایک انتخابی تقریر میں کہا تھا کہ سعودی عرب کا شاہی نظام امریکہ کی حمایت کے بغیر پندرہ دن بھی قائم نہیں رہ سکتا۔
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کی توہین پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ ” یہ ذلت، اپنی سلامتی کو اغیار کے سپرد کرنے کا انعام ہے”۔

ایران پر حملے کی امریکہ میں مخالفت

یہ بھی پڑھیں

بھارتی ریاست بہار میں گائے چوری کے الزام میں تین افراد قتل

بھارتی ریاست بہار میں گائے چوری کے الزام میں تین افراد قتل

بھارتی ریاست بہار کے گاؤں بنیاپور میں گائے چوری کے الزام میں ہجوم نے مار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے