آسٹریلیا کا انگلینڈ کو 286 رنز کا ہدف

آسٹریلیا کا انگلینڈ کو 286 رنز کا ہدف

لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 286 رنز کا ہدف دیا ہے۔

انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن آسٹریلین اوپنرز نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔

آسٹریلین اوپنرز نے ابتدائی اوورز میں محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 123رنز کا آغاز دیا جس کے بعد بائیں ہاتھ کے اوپنر ڈیوڈ وارنر 53 رنز بنا کر معین علی کا شکار بنے۔

ڈیوڈ وارنر رواں 500رنز کے ساتھ حالیہ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

جس کے بعد آنے والے بلے باز عثمان خواجہ نے کپتان ایرون فینچ کے ساتھ 50رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کے بعد 173کے مجموعی اسکور پر عثمان خواجہ 23رنز بنا کر بین اسٹوکس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

کپتان ایرون فینچ نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں دوسری سنچری بنائی اور اس کے بعد آرچر کی گیند پر 100رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 46 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ جوفرا آرچر، مارک ووڈ، بین اسٹوکس اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پوائنٹس ٹیبل پر انگلش ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جب کہ آسٹریلوی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

انگلینڈ کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ایونٹ میں اپنے تمام 3 میچز جیتنا ہوں گے جو کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف ہیں۔

سیمی فائنل کی دوڑ میں پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں بھی موجود ہیں تاہم اگر مگر پھر بھی موجود ہے۔

پاکستان جیسی ٹیم کے خلاف میچ کی تیاری کرنا نہایت ہی مشکل ہوتا ہے

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ فائنل کا نتیجہ درست نہیں تھا، مشکل میں پڑگیا ہوں، انگلش کپتان آئن مورگن

ورلڈ کپ فائنل کا نتیجہ درست نہیں تھا، مشکل میں پڑگیا ہوں، انگلش کپتان آئن مورگن

لندن : ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے