پاکستان جیسی ٹیم کے خلاف میچ کی تیاری کرنا نہایت ہی مشکل ہوتا ہے

برمنگھم: نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسی ٹیم کبھی بھی کچھ بھی کرسکتی ہے

کیوی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کسی بھی صورت آسان حریف نہیں لیا جاسکتا، ہمیں اندازہ ہے کہ پاکستان ایک خطرناک حریف ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پاکستان کا ریکارڈ کافی اچھا ہے، دو سال قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے برطانیہ میں چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل جیتا تھا، اس ورلڈ کپ میں بھی اس نے انگلینڈ اور جنوبی افریقا کو شکست دی۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کسی بھی ٹیم کو کسی بھی دن پچھاڑ سکتی ہے، اس لیے نیوزی لینڈ کو یہ سوچ کر میدان میں اترنا ہوگا کہ میچ میں پاکستان سب سے مشکل ٹیم ہے۔

سینٹنر نے پاکستان ٹیم کے بولنگ اٹیک کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے پاس سیم اور اسپن کے اچھے بولرز ہیں، اس لیے نیوزی لینڈ کو پاکستان کی بولنگ کے خلاف محتاط رہنا ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ بدھ کو برمنگھم کے ایجبیسٹن گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ فائنل کا نتیجہ درست نہیں تھا، مشکل میں پڑگیا ہوں، انگلش کپتان آئن مورگن

ورلڈ کپ فائنل کا نتیجہ درست نہیں تھا، مشکل میں پڑگیا ہوں، انگلش کپتان آئن مورگن

لندن : ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے