میں ان بد قسمت اداکاراﺅں میں سے ہوں جنہیں تلخ تجربے ہوئے ہیں

چندی گڑھ: لونگ لاچی گانے کے ذریعے پورے انڈیا میں اپنی دھاک بٹھانے والی اداکارہ نیرو باجوہ نے کہا کہ بالی ووڈ میں مجھے انتہائی فحش تجربے سے گزرنا پڑا

اداکارہ نیرو باجوہ نے کہا ہے کہ انہیں ایک فحش تجربے سے گزرنا پڑا تھا جس کے باعث انہوں نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی قسم کھائی تھی۔

اداکارہ نیرو باجوہ کی 21 جون کودلجیت دوسانج کے ساتھ فلم ’شاڈا‘ ریلیز ہوئی ہے۔ اسی فلم کی پرموشن کے سلسلے میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ وہ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے بعد اس انڈسٹری سے غائب کیوں ہوگئیں۔

میں نیرو باجوہ نے کہا کہ بالی ووڈ میں انہیں ایک میٹنگ کے دوران انتہائی فحش تجربے سے گزرنا پڑا جس کے باعث انہوں نے بھارت کی سب سے بڑی انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ انہوں نے کہا ’ میٹنگ میں مجھ سے کہا گیا کہ یہاں رہنے کیلئے آپ کو یہ کرنا ہوگا، اس سے میں کافی ہل گئی تھی۔

انٹرویو کے دوران اپنے تلخ تجربے کا کسی پر الزام نہیں لگایا اور نہ ہی کسی کا نام لیا لیکن ان کا کہنا تھا ’ میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں کہ انڈسٹری میں ایسے ہی کام ہوتا ہے لیکن میں ان بدقسمت اداکاراﺅں میں سے ہوں جنہیں تلخ تجربے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد سے میں نے بالی ووڈ میں اپنی قسمت نہیں آزمائی اور نہ ہی کبھی وہاں جاﺅں گی، میں اپنے پنجابی سنیما اسپیس سے خوش ہوں۔

نیرو باجوہ نے 1998 میں دیو آنند کی فلم ”16 برس کی“ سے فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا لیکن جلد ہی وہ پنجابی فلموں کی طرف منتقل ہوگئیں اور دوبارہ بالی ووڈ کا رخ نہیں کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں

سنی دیول پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ ہوگئے

سنی دیول پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ ہوگئے

نئی دہلی:  اپنی فلموں میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی اداکار سنی دیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے