پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایا گیا

سپریم کورٹ کےا نتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہناتھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کمزوروں کو قربانی کا بکرا بنایا ہے،پرویز رشید سے قبل مشاہداللہ کو قربانی کا بکرا بنایا گیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں قومی سلامتی کی باتیں کچھ زیادہ ہوتی ہیں جبکہ ہم نے کبھی قومی سلامتی کے نام پر کسی کوگرفتار نہیں کیا۔

اعتزاز احسن کا کہناتھا کہ خبر دینے والاضرور خبر روکنے والے سے طاقتور وزیر تھا اور اگر پرویز رشید خبر رکواتے تو ان سے یہ کہا جاتا کہ آپ نے خبر کیوں رکوائی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماکا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سے اقتدار بچانے کےلیے ظلم کیا جا رہا ہے اور خیبرپختونخواہ کا راستہ روک کر گھناؤنی سازش کی گئی ہے۔

اعتزازاحسن کا کہناتھاکہ ہمارے خلاف میمو گیٹ اسکینڈل کھڑا کیا گیا اور پھر ایک خط نہ لکھنے پر ہمارے وزیراعظم کو ڈی سیٹ کر دیا گیا لیکن ان کا نام تو پانامہ لیکس میں آیا ہے اور پانامہ لیکس میں نام آنے والوں کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن کا کہناتھا کہ نواز شریف نے جس سال زیرو انکم ٹیکس دیا اس سال اربوں کی جائیداد خریدی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ریلوے سے کرپٹ پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ریلوے سے کرپٹ پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ریلوےخسارہ سےمتعلق کیس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے