پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کاروائیاں، 1ملزم ہلاک ، 33 گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہے، عوامی کالونی تھانے کی حدود باغ کورنگی کے قریب سی ٹی ڈی گارڈن پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم شدید زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیئے سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مارے گئے ملزم کی شناخت شیرا کے نام سے ہوئی اور وہ پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔

گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں واقع بلوچ گوٹھ کے قریب رینجرز نے ٹارگٹڈ کاروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے کارکن محمد علی عرف سی این جی کو 3 ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب شاہ فیصل نمبر 6 میں بھی رینجرز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4 مشتہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے
نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے ناظم آباد کے علاقے مجاہد کالونی اور پاپوش نگر میں پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں

30 ستمبر کو سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے عہدے کی مدت پوری ہو رہی ہے

30 ستمبر کو سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے عہدے کی مدت پوری ہو رہی ہے

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے