مجلس میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 5 افراد شہید

کراچی : ناظم آباد کے علاقے میں مجلس کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ جکرکے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 ناظم آباد کے علاقے نمبر چار میں گھر میں محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس کا اہتمام کیا گیا تھا، تاہم گھر کے باہر خاطر خواہ سیکیورٹی انتظامات نہیں تھے، جس کا دہشت گردوں نے فائدہ اٹھایا اور مجلس کے دوران دہشت گرد جدید ہتھیاروں سے لیس داخل ہوگئے اور فائرنگ شروع کردی۔

دہشت گردوں کی جانب سے مردوں والے حصے میں فائرنگ کی گئی، جس سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق، جب کہ دیگر تین نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔  زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جب کہ پولیس اور رینجرز نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

30 ستمبر کو سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے عہدے کی مدت پوری ہو رہی ہے

30 ستمبر کو سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے عہدے کی مدت پوری ہو رہی ہے

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے