کراچی سے مزید 3 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے

کراچی سے مزید 3 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے

لاہور: شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول 117 بنا رہے ہیں، ٹرین کو ٹریکر سے منسلک کر کے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ یکم جولائی سے اکانومی کلاس کرائے میں 100 روپے کا اضافہ ہوگا، کرایوں میں 6 سے 7 فیصد اضافہ کر رہے ہیں

کراچی سے مزید 3 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے، جو ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں اس میں اضافہ نہیں ہوگا۔ مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں 3 سے 10 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ 50 کلو میٹر کے اندر سفر کرنے والوں کے ٹکٹ پر اضافہ نہیں ہوگا۔
حیدر آباد میں ریلوے کا حادثہ انسانی غلطی کی وجہ سے ہوا، آئندہ 15 دن میں حادثے سے متعلق سزا اور جزا کا فیصلہ ہوجائے گا۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول قیمتیں بڑھنے سے کرایوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ریلوے میں مسافر ٹرینوں میں ایک بھی سیٹ دستیاب نہیں ہوتی۔
ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود میرا مشن ہے، تمام ڈرائیورز کو میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کے لیے والٹن بھیج رہے ہیں۔ تمام اسسٹنٹ ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے میڈیکل کے لیے رپورٹ کریں۔ کوئی افسر 3 سال سے زائد عہدے پر نہیں رہے گا۔ 92 میں سے 72 افسران کا تبادلہ کر دیا ہے۔ ریلوے کے خسارے میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔
آپ چاہتے ہیں عمران خان تقریریں بھی نہ کریں، میثاق معیشت کا حامی ہوں ہونے دیں۔ اسد عمر کی تقریر کو انڈورس کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پرانی ویگنز ٹھیک کیں، خسارہ کم مسافر ٹرینوں نے کیا، 6 فیصد کرایے میں اضافہ مجبوری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر گاڑی سے اسلحہ برآمد

علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر گاڑی سے اسلحہ برآمد

لاہور: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے