پاک بھارت کشیدگی کے باوجود بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ کی پاکستان آمد

کراچی: پاک بھارت کے درمیان کشیدگی کے باوجود بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ پاکستان پہنچ گئیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پوجا بھٹ پاکستان پہنچ گئیں جہاں پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے وہ کراچی پہنچیں، پاکستان پہنچنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نجی دورے پر پاکستان آئی ہوں، ہمیشہ کی طرح پاکستان آکر بہت اچھا لگا ہے یہاں کے لوگوں سے ہمیشہ پیار ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کئی بار کراچی آچکی ہوں جب کہ بھارت سے پروازیں پاکستان آرہی ہیں اس لیے جب راستے کھلے ہیں تو اداکار بھی آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق پوجا بھٹ فیشن ویک میں شرکت کریں گی اور فیشن پاکستان ویک کے دوسرے روز معروف فیشن ڈیزائنر کے موسم سرما کے ملبوسات زیب تن کرکے واک کریں گی۔

 گزشتہ سال کے فیشن پاکستان ویک میں پوجا بھٹ معروف پاکستانی گلوکار علی عظمت کے ساتھ واک کرچکی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مطابق پوجا بھٹ اپنے اس دورے پر ایور ریڈی فلم کے چیف ایگزیکٹیو ستیش آنند سے بھی ملاقات کریں گی جس میں پاک بھارت امن و دوستی پر مبنی فلم پر بھی گفت و شنید کریں گی۔

واضح رہے کہ پوجا بھٹ اور ان کے والد معروف بھارتی ہدایت کار مہیش بھٹ پاکستان کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور انہوں نے پاکستانی فنکاروں کی بالی ووڈ میں راہیں ہموار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں جہاں کئی بالی ووڈ فنکاروں نے پاکستان مخالف بیان بازی کی وہیں انہوں نے ہمیشہ کی طرح بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے پاکستانی اداکاروں پر پابندی کو اسکول کے بچوں کا مذاق قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا سے خیرسگالی سفیر کا اعزاز واپس لینے کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

پریانکا سے خیرسگالی سفیر کا اعزاز واپس لینے کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کے پاکستان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے