امیر قطر کے دورہ پاکستان میں 22ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان

امیر قطر کے دورہ پاکستان میں 22ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان

امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کے پاکستان آمد کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی، امیر قطر ہفتےکی دوپہر کے بجائے ہفتےکی شام پاکستان پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان ایئر پورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کریں گے، پاکستان آمد کے بعد امیر قطر کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا، وزیراعظم ہاؤس میں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
وزیراعظم ہاؤس وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کی ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے، جس میں پاکستان اور قطر کے درمیان مفاہمت کی یاد داشتوں پردستخط ہوں گے۔
امیر قطر کے دورہ پاکستان میں 22ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے ، وزیراعظم عمران خان مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
امیر قطر ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر شیخ تمیم بن حمادالثانی کو صدر مملکت اعلی ترین اعزاز سے نوازیں گے اور قطری وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جبکہ اتوار کو امیر قطر کا سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملکی معیشت اس وقت مستحکم ہے

ملکی معیشت اس وقت مستحکم ہے

اسلام آباد: مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے