بجٹ کا, ایک پیسہ بھی, صوبے میں, خرچ نہیں ہوا

بجٹ کا ایک پیسہ بھی صوبے میں خرچ نہیں ہوا

اسلام آباد: جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ سندھ پوری طرح سے کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے، بجٹ کا ایک پیسہ بھی سندھ میں خرچ نہیں ہوا

لاڑکانہ میں ایچ آئی وی نے برا حال کردیا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، اب یہ اتنا بڑھے گا کہ پورا لاڑکانہ اس کی لپیٹ میں آجائے گا۔
معزز جج نے کہا کہ دنیا کا کوئی ایسا شہر نہیں جہاں 50 ڈگری کے باوجود کثیرالمنزلہ عمارتیں ہوں لیکن سکھر جیسے گرم شہر میں کثیرالمنزلہ عمارتیں بنادی گئیں اور سہولیات نہیں، لوگوں کو پانی میسر نہیں اور رات کو بجلی کے بغیر سوتے ہیں، بنیادی ضروریات سے محروم لوگ تشدد پسندی کی طرف مائل ہوتے ہیں اور کرائم ریٹ بڑھتا ہے۔
جسٹس گلزار احمد نے میئر سکھر سے مکالمہ کیا کہ آپ بھی جاگ جائیں جس پر میئر نے جواب دیا کہ ہم نے ماسٹر پلان مرتب کیا ہے۔
اس پر معزز جج نے برہمی کا اظہار کیا کہ آپ کا ماسٹر پلان جائے، جہاں بھی جائے، آپ کے ماسٹر پلان کی ایسی کی تیسی، آپ سب لوگ سسٹم کا حصہ ہیں اور جانتے ہیں کہ سسٹم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملکی معیشت اس وقت مستحکم ہے

ملکی معیشت اس وقت مستحکم ہے

اسلام آباد: مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے