مس انٹرنیشنل 2016 کا تاج فلپائنی حسینہ کے نام

ٹوکیو کے ڈومی سٹی ہال میں حسیناؤں کے جھرمٹ میں ایک شام سجی ، جس میں مس انٹرنیشنل 2016 کا کڑا مقابلہ ہوا، مقابلے میں انہتر ملکوں کی حسیناؤں نے حصہ لیا، اپنے اپنے ملکوں کے روایتی ملبوسات زیب تن لئے نزاکت سے چلتی ملکہ حسن کا خطاب جیتنے کے لئے ہر ایک نے سر توڑ کوشش کی لیکن مس انٹرنیشنل کا تاج مس فلپائن کے سر پر سجا، اپنا نام سن کر کیلی فرسوزہ کی خوشی کے مارے چیخیں نکل گئیں۔

نئی مس انٹرنیشل کیلی ورزوسا کو 2015 کی مس انٹرنیشنل ایڈمار مارٹینز نے اپنے ہاتھوں سے مس انٹرنیشنل کا گاؤن اور تاج پہنایا۔

مس انٹرنیشنل مقابلہ حسن میں آسٹریلیا انڈونیشا اور نکاراگوا کی حسینائیں دوسرے تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں

مس انٹرنیشنل منتخب ہونے پر کیلی ورزوسا کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں ہورہا کہ میں مس انٹرنیشنل منتخب ہوچکی ہوں اور میں اس وقت بہت جذباتی اور خوش ہوں، آپ سب کی محبت نے مجھے یہاں تک پہنچایا ہے ، میرے خاندان میرے وطن فلپائن اور ان لوگوں کا شکریہ جنہوں نے مجھ سپورٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا سے خیرسگالی سفیر کا اعزاز واپس لینے کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

پریانکا سے خیرسگالی سفیر کا اعزاز واپس لینے کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کے پاکستان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے