رکن قومی اسمبلی عابد رضا کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

سزا یافتہ لیگی ایم این اے کے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی، لاہور ائیر پورٹ پر عابد رضا کو ایف آئی اے امیگریشن نے استنبول جانے سے روکا اور پوچھ گچھ کے بعد واپس بھیج دیا۔

گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے عابد رضا کو چھ افراد کے قتل میں عمر قید کی سزاسنائی تھی، فیصلے کے بعد مجرم احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ عابد رضا پر انیس سو اٹھانوے میں گجرات میں چھ افراد کے قتل کا الزام ہے، انھیں دو ہزار تین میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سزائے موت سنائی لیکن مدعی سے صلح پر ضمانت مل گئی، تاہم سپریم کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کو کیس کا فیصلہ سنانے کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق دہشت گردی کے کیس میں صلح سے بریت ممکن نہیں، عابد رضا کی اسمبلی رکنیت بھی عدالت میں چیلنج ہے، وہ دوہزار تیرہ کے عام انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ پر این اے ایک سو سات گجرات سے منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت کے نکمے پن کی وجہ سے سندھ کو آٹا بحران کا سامنا کرنا پڑا

سندھ حکومت کے نکمے پن کی وجہ سے سندھ کو آٹا بحران کا سامنا کرنا پڑا

لاہور: وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے مشترکہ نیوز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے