یکم جولائی, سے, گیس کی, قیمتوں میں 200 فیصد ,اضافہ, کرنے کا فیصلہ

یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پٹرولیم ڈویژن نے گھریلو گیس صارفین کیلیے پہلی سلیب میں گیس کی قیمتوں میں 25 فیصد اضافہ دوسری سلیب کیلئے 50 فیصد، تیسری سلیب کیلئے75 فیصد، چوتھی سلیب کیلئے 100فیصد، پانچویں سلیب کیلئے 150فیصد اور چھٹے سلیب کیلئے 200 فیصد اضافہ تجویز

تجویز کردہ اضافہ کے مطابق پہلے سلیب کے صارفین کا ماہانہ بل 285 روپے سے بڑھ کر 422 روپے ہو جائے گا۔ دوسرے سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل 572روپے سے بڑھ کر1,219روپے ہو جائے گا۔ تیسرے سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل 2,305 روپے سے بڑھ کر 4,009 روپے ہو جائے گا۔ چوتھے سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل3,589 روپے سے بڑھ کر 7,995 روپے ہو جائے گا۔ پانچویں سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل 13,508 روپے سے بڑھ کر14,373 روپے ہو جائے گا۔
اوگرا نے ملک بھر میں گیس صارفین کی تمام کیٹیگریزکیلئے 31 فیصد اور 20 فیصد تک قیمت میں اضافہ کی تجویز دی تھی۔ ایس این جی پی ایل نے گیس قیمتوں میں 144فیصد اضافہ کا مطالبہ کیا جس پر اوگرا نے اوسط 46 فیصد اضافہ کی اجازت دی۔ اسی طرح ایس ایس جی سی نے گیس قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ کا مطالبہ کیا جبکہ اوگرا نے اوسط 28 فیصد گیس قیمتوں میں آئندہ مالی میں اضافہ کی اجازت دی۔

یہ بھی پڑھیں

ملکی معیشت اس وقت مستحکم ہے

ملکی معیشت اس وقت مستحکم ہے

اسلام آباد: مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے