شہبازشریف قوم کو زہر کے ٹیکے لگا کر گئے

شہبازشریف قوم کو زہر کے ٹیکے لگا کر گئے

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  وزیراعظم چاہتے ہیں کہ قوم مشکل وقت میں ساتھ دے

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی کے وزرائے اعظم چادر سے زیادہ پاؤں پھیلاتے رہے.

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کیسز میں اندرہونے والے افراد سیاسی قیدی کا لیبل لگارہے ہیں، قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے، منی لانڈرنگ،جعلی اکاؤنٹس میں ملوث رنگے ہاتھوں پکڑےگئے.

شہبازشریف نے45 بلین روپے ذاتی تشہیرپرخرچ کئے، شہبازشریف قوم کو زہر کے ٹیکے لگا کر گئے، شہبازشریف بھائی کے جہازپر سیرو تفریح کرتے رہے

یواین میں نوازشریف، راج کماری مریم صاحبہ بیٹی کو بھی لے گئیں. پنجاب حکومت تنکا تنکا اکٹھا کر کے ان کی عیاشیوں کی قیمت ادا کر رہی ہے۔

بجٹ کے ساتھ ملکی دفاع جڑا ہوا ہے، کل سب نےدیکھا، اسپیکرکوکس طرح یرغمال بنایا گیا، کرمنلز پارلیمنٹ کی راہداری میں گھومنا پھرنا چاہتے ہیں، تو اس کااستحقاق اسپیکرکے پاس ہے. فردوس عاشق نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں یہ کہنے والے کہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ قوم مشکل وقت میں ساتھ دے.

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں احتساب سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی، وزیراعظم ہاؤس سے اخراجات میں اضافے سے متعلق تردید آچکی ہے، 28 کروڑکے وزیراعظم ہاؤس کے بلزبھی ادا کر رہے ہیں.

فردوس عاشق نے کہا کہ وزیراعظم نے آج کابینہ کواپنی ذات سےمتعلق لیے گئے اقدامات سےآگاہ کیا، بنی گالہ میں بننے والی دیوار ذاتی خرچ سے بنائی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیں

ملک میں گیس پائپ لائن کے نیٹ ورک کو ’ہنگامی صورتحال‘ کا سامنا

ملک میں گیس پائپ لائن کے نیٹ ورک کو ’ہنگامی صورتحال‘ کا سامنا

اسلام آباد: بہت خطرناک صورتحال ہے کیوں کہ مائع قدرتی گیس کے دونوں ری گیسفکیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے