فوادچوہدری, ایک بارپھراپنی, ہی حکومت, کیخلاف سرگرم

فوادچوہدری ایک بارپھراپنی ہی حکومت کیخلاف سرگرم

اسلام آباد: ارشدخان  کی چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی کے معاملے پروزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری ایک بارپھراپنی ہی حکومت کیخلاف سرگرم ہوگئے

فوادچوہدری نے چیئرمین پی ٹی وی کی تقرری کیخلاف سیکرٹری کیبنٹ کو خط لکھ دیا، خط کے متن میں کہا گیا کہ مجوزہ تقرری قانون کی خلاف ورزی نظر آتی ہے، لگتا ہے کہ وزیراعظم کے اختیار کو ایک غیر قانونی تقرری کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ۔
خط میں مزید کہا گیا کہ ارشدخان کوپی ٹی وی بورڈ کاچیئرمین مقرر کیا گیا تھا،ان کی تقرری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا،ارشدخان کو17لاکھ سے زائد پیکج پرذمہ داری دی گئی،ہائیکورٹ نے تقرری کیخلاف درخواستیں منظورکرلی تھیں۔
خط میں تجویز دی گئی ہے کہ پی ٹی وی بورڈکی تشکیل نو کامعاملہ وفاق کو بھجوایا جائے۔
خط کےمتن میں کہا گیا کہ تقرری سپریم کورٹ کے قاسمی کیس کی خلاف ورزی ہے،لگتا ہےچیئرمین پی ٹی وی کی تقرری بہت جلدی میں کی گئی،تقرری میں قانونی تقاضوں کا خیال نہیں رکھا گیا،رابطہ کرنے پر فواد چوہدری نےخط کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں

ملک میں گیس پائپ لائن کے نیٹ ورک کو ’ہنگامی صورتحال‘ کا سامنا

ملک میں گیس پائپ لائن کے نیٹ ورک کو ’ہنگامی صورتحال‘ کا سامنا

اسلام آباد: بہت خطرناک صورتحال ہے کیوں کہ مائع قدرتی گیس کے دونوں ری گیسفکیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے