فلسطینی علاقوں پر اسرائلی قبضہ ختم کرانے پر تاکید

فلسطینی علاقوں پر اسرائلی قبضہ ختم کرانے پر تاکید

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم کرائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترش نے کہا کہ اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہی فلسطین میں پائیدار امن کا باعث بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردوں، پچھلے سمجھوتوں اور بین الاقوامی قوانین کے تحت ہم آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اپنے اجتماعی عہد پر قائم رہیں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز کے بعد فلسطین کے بارے میں امریکی منصوبے، سینچری ڈیل کے تحت بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ایک اقتصادی اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔
فلسطین سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں نے اس کانفرنس کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

امریکی پابندی پر اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، ترک وزیر خارجہ کا رد عمل

یہ بھی پڑھیں

بھارتی ریاست بہار میں گائے چوری کے الزام میں تین افراد قتل

بھارتی ریاست بہار میں گائے چوری کے الزام میں تین افراد قتل

بھارتی ریاست بہار کے گاؤں بنیاپور میں گائے چوری کے الزام میں ہجوم نے مار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے