بلوچستان, اسمبلی میں, ڈے کیئر سینٹر کے قیام, کا, فیصلہ

بلوچستان اسمبلی میں ڈے کیئر سینٹر کے قیام کا فیصلہ

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بلوچستان اسمبلی میں ڈے کیئر سینٹر کے قیام کی منظوری دے دی۔ بلوچستان پہلا صوبہ ہے جہاں کی اسمبلی میں ڈے کیئر سینٹر بنایا جارہا ہے

بلوچستان حکومت کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں ڈے کیئر سینٹر میں تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔
گزشتہ ماہ بلوچستان اسمبلی کی خاتون رکن مہ جبین شیرانی ایوان میں اپنے بچے کو ساتھ لائیں تھی جس پر دیگر ارکان اسمبلی نے سخت اعتراض کیا تھا۔
انہیں کہا گیا کہ اسمبلی کے اندر بچوں کو لانا ممنوع ہے جبکہ انہیں ایوان سے باہر بھی نکال دیا گیا تھا
اس واقعے پر سوشل میڈیا پر خاصا طوفان اٹھا اور لوگوں نے ارکان اسمبلی کے اس رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بھی ای کورٹ کا آغاز

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بھی ای کورٹ کا آغاز

کوئٹۃ: کراچی کے بعد سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بھی ای کورٹ کا آغاز ہوگیا،اسلام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے