فریال تالپور, احتساب, عدالت, نے 9 روزہ جسمانی, ریمانڈ پر نیب, کے حوالے

فریال تالپور احتساب عدالت نے 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اسلام آباد: عدالت میں سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہ فریال تالپور کو کل گرفتار کیا گیا ہے، 13جون کو ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے

 

سردار مظفر عباسی نے کہا کہ فریال تالپور کے گھر کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے، سب جیل پر2 خواتین افسران کو تعینات کیا گیا ہے، خاتون افسران میں ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ارفع بی بی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشم بشارت شامل ہیں۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ سے تفتیش کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے، فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزد ملزمہ ہیں۔
زرداری گروپ کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئیں، زرداری گروپ کا اکاؤنٹ فریال تالپور آپریٹ کرتی ہیں۔
انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ زرداری گروپ کے اکاؤنٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس سے رقوم آئیں، رقم فریال تالپور کے دستخط سے اویس مظفر کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی، فریال تالپور زرداری گروپ کی ڈائریکٹر ہیں۔
احتساب عدالت نے فریال تالپور کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 24 جون تک کے لیے نیب کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ سے یہ صادق اور امین نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ لے چکے ہیں

سپریم کورٹ سے یہ صادق اور امین نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ لے چکے ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر اور اٹارنی جنرل انور منصور خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے