کراچی, آج بھی, ہیٹ ویو کی, لپیٹ, میں

کراچی آج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں

کراچی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی کراچی میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے

کراچی میں صبح 9 بجے درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ہے۔
اس کے علاوہ حیدرآباد سمیت لاڑکانہ، دادو، خیرپور، سکھر اور دیگر شہروں میں بھی شدید گرمی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج حید رآباد، میرپورخاص میں بارش ہو سکتی ہے جب کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان اور مالاکنڈ میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مسافروں کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کو لازمی قرار دیے گئے حکم نامے کو واپس

مسافروں کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کو لازمی قرار دیے گئے حکم نامے کو واپس

اسلام آباد: وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے