پی پی, اور ن لیگ, نے عوام ,سے انصاف نہیں کیا، پی ٹی آئی, حکومت نے قرض, لے, کر نئی, تاریخ قائم ,کی

پی پی اور ن لیگ نے عوام سے انصاف نہیں کیا، پی ٹی آئی حکومت نے قرض لے کر نئی تاریخ قائم کی

گجرات: پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کو باربار اقتدار کا موقع ملا مگر انہوں نے ہر بار قوم کے ساتھ انصاف نہیں کیا، انھوں نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگا کر لوگوں کی عزت چھینی لی ہے

سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم نے بجٹ سے پہلے وزیرخزانہ اسد عمر کو ہٹا کر آئی ایم ایف کا کارندہ لگادیا، اقتدار سے پہلے تعلیم اور صحت کا نعرہ لگانے والوں نے بجٹ میں سب سے کم پیسہ تعلیم پر رکھا۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ گجرات کے لوگوں نے کئی مرتبہ کئی چوہدریوں کو ایوانوں تک پہنچانے کے تجربات کیے اور انھیں کندھوں پر بٹھا کر اقتدار تک پہنچایا اور ایک نہیں بار بار ان سانپوں کے منہ میں دودھ ڈال کر انھیں اژدھا بنایا جو اب آپ کے چاروں طرف موجود ہے لیکن اس اژدھے کا علاج بھی اب آپ لوگوں نے انکے دانت توڑ کر کرنا ہے۔
میری65 سالہ زندگی میں مسلم لیگ (ن) اقتدار میں رہی مگر انھوں نے پاکستان کو کچھ نہیں دیا، دونوں جماعتیں مل کر پی ٹی آئی کو اقتدار میں لیکر آئی ہیں اس وقت پاکستان کی 22 کروڑ عوام ایک بہت بڑی آزمائش سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر گاڑی سے اسلحہ برآمد

علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر گاڑی سے اسلحہ برآمد

لاہور: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے