سندھ اور پنجاب, کے نئے ,مالی سال 20-2019 کا بجٹ, آج اسمبلی, میں پیش کیا, جائے گا

سندھ اور پنجاب کے نئے مالی سال 20-2019 کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

کراچی : پنجاب کے نئے مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 2 ہزار 550 ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 350 ارب اور غیر ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2200 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں

 

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاقی ملازمین کی طرح اضافہ تجویز کیا گیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک کی تنخواہ میں 10 فیصد، گریڈ 17 سے 20 تک 5 فیصد اور گریڈ 20 اور 21 کے آفیسرز کی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہ کرنے کی تجویز ہے۔
پنجاب کے نئے بجٹ میں میگا پراجیکٹس، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کرنے کی تجویز شامل ہے جب کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے نئے بجٹ کو ٹیکس فری اور 200 ارب کا سرپلس قرار دیا ہے۔
نئے بجٹ میں پہلے سے موجود ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ اور محکموں کو غیر ترقیاتی جاری اخراجات کم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
صوبائی محکمے گاڑیوں، فرنیچر اور ائیرکنڈیشن سمیت دیگر اخراجات کے لیے پیشگی اجازت لینے کے پابند ہوں گے۔

سندھ کا بجٹ

سندھ کا بجٹ 12 کھرب 30 ارب روپے سے زائد ہے، بجٹ دستاویزات کے مطابق صوبے کا بجٹ 16 ارب روپے بچت کا بجٹ ہوگا جس میں 12 کھرب 14 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق 835 ارب روپے وفاق سے سندھ کو ملیں گے، 355 ارب روپے سے زائد صوبائی وصولیوں کا ہدف مقرر کیا گیا، 283 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کے لئے مختص کئے جائیں گے۔
کراچی میں 29 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے اور شہر کے لیے 40 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص ہوں گے۔
فور منصوبے کے لیے 25 ارب 55 کروڑ روپے رکھے جائیں گے، ایس تھری منصوبے کے لیے 2 ارب روپے، ایڈز کنٹرول پروگرم ، ہیپا ٹائٹس، ٹی بی اور ملیریا کنٹرول کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 26 ارب 86 کروڑ روپے، محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 8 ارب 40 کروڑ، محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے لیے دو ارب روپے اور محکمہ صحت کے اسپیشل پروجیکٹس کےلیے 13 ارب پچاس کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق گرین پاکستان منصوبے کے لیے ایک ارب روپے، سندھ سے غربت کے خاتمے کے حوالے سے 12 ارب 30 کروڑ، ٹی پی تھری منصوبے کے لیے 5 ارب روپے، واٹر سپلائی، ڈرینج اور کچرا ٹھکانے لگانے کے لیے 22 ارب 95 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بھر میں کتوں کی بھرمار کے باعث شہریوں کی زندگی کو خطرہ لاحق

سندھ بھر میں کتوں کی بھرمار کے باعث شہریوں کی زندگی کو خطرہ لاحق

کراچی: حکومت سندھ ، محکمہ صحت اور بلدیہ عظمی شہریوں کو بہتر علاج کی سہولیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے