شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی, درخواست, نمٹادی

شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی

اسلام آباد: جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کیخلاف گرلز گائیڈ کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی

گرلز گائیڈ کی وکیل عائشہ حامد نے معاملہ نمٹانے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے گرلز گائیڈ کیساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے گرلز گائیڈ کو دی جانے والی لیز اراضی کو صرف گرلز گائیڈ کے استعمال کیلئے پابند کرتے ہوئے وزارت ریلوے کو اس زمین کے استعمال سے روک دیا۔
عدالت نے شیخ رشید، ان کے بھتیجے ایم این اے راشد شفیق، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں نمٹا دیں۔

یہ بھی پڑھیں

میدیکل بورڈ ایک بار پھر خورشید شاہ کا طبی معائنہ کرے گا

میدیکل بورڈ ایک بار پھر خورشید شاہ کا طبی معائنہ کرے گا

اسلام آباد: اس سے قبل خورشید شاہ کو گزشتہ رات پولی کلینک اسپتال لے جایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے